حیدرآباد۔21۔فروری(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند
کیجروال نے آج بی جے پی کے وزارت عظمی کے امید وار نریندر مودی کو مکھیش
امبانی اور گیس کی قیمت میں اضافہ پر انکے موقف کو واضح کرنے کا چیلنج کیا۔
انہوں نے اس سے متعلق ایک مکتوب کو نریندر مودی کو روانہ کیا ۔اروند
کیجروال اسی مکتوب کو کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو بھی روانہ کرنے
کی تیاری کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ذرائع کے مطابق اروند
کیجروالنریندر مودی کو روانہ کردہ مکتوب کے 10کروڑ نقول کو ملک بھر کے
مختلف زبانوں میں ترجمہ کرتے ہوئے تقسیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں
نے اس مکتوب میں نریندر مودی سے سوال کیا کہ کیسے وہ انتخابی مہم کو چلا
رہے ہیں۔ اور ریلییوں کو منعقد کر رہے ہیں۔ اسکے پیچھے مکھیش امبانی رقم
لگا رہے ہیں۔ ؟